ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین کا اعلیٰ فوجی وفد ہندوستان کے خیرسگالی دورے پرپہونچا

چین کا اعلیٰ فوجی وفد ہندوستان کے خیرسگالی دورے پرپہونچا

Thu, 20 Dec 2018 12:01:55    S.O. News Service

نئی دہلی20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان اور چین کی افواج کے درمیان گزشتہ سال ڈوکلام میں تعطل کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے باہمی اعتمادبڑھانے کے کئی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اسی ضمن میں چینی فوج کا 12 رکنی وفد ان دنوں ہندوستان کے خیر سگالی دورے پر ہے۔ڈوکلام تعطل کی وجہ سے سرحد پر پیدا کشیدگی کے سبب کچھ عرصے کے لئے دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تبادلہ خیال کے متعدد پروگرام اور اس طرح کے دوروں کا سلسلہ بند ہوگیا تھا۔سرحد پر کشیدگی کم کرنے اور ماحول کو معمول پر لانے کے لئے دونوں ممالک کی حکومتوں نے اعتماد بڑھانے کے اقدامات شروع کیے ہیں۔


Share: